سیف علی خان پر حملے کے بعد شاہد کپور کا ردعمل

kapoor

نئی دہلی:شاہد کپور نے اپنی فلم "دیو” کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر ان سے سیف علی خان پر حملے کے بارے میں سوال کیا گیا،

شاہد کپور نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ ہم سب بہت پریشان ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ سیف کی صحت جلدی ٹھیک ہو جائے۔ ہم سب اس واقعے سے بہت چونک گئے ہیں۔”

سیف علی خان پر حملہ اس وقت ہوا جب ایک نقاب پوش حملہ آور ان کے گھر میں داخل ہوا۔ پولیس کے مطابق، حملہ آور نے سیف کو چھ بار چاقو مارے، جن میں سے ایک وار ان کی ریڑھ کی ہڈی پر تھا۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور اب وہ خطرے سے باہر ہیں ،پولیس اور ممبئی کرائم برانچ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نے کسی قریبی عمارت کی دیوار پھلانگ کر سیف کے گھر تک رسائی حاصل کی تھی۔ حملہ آور گھر کے پچھلے راستے سے عمارت کی دوسری منزل پر پہنچا، جہاں وہ سیف علی خان کے کمرے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔

واقعہ کی تفصیلات سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ حملہ آور سیف کے بیٹے جہان کے کمرے میں داخل ہوا، جہاں کی نینی ایلی یاما فلپ نے حملہ آور کو دیکھا اور اس سے مقابلہ کیا۔ نینی نے بتایا کہ "میں نے باتھ روم کا دروازہ کھلا دیکھا اور روشنی جل رہی تھی، میں نے پہلے سوچا کہ شاید یہ کرینہ کپور ہوں، لیکن جب میں نے چیک کیا تو ایک آدمی باتھ روم سے باہر آ کرتیمور اور جہان کے کمرے میں داخل ہو رہا تھا۔”نینی نے بتایا کہ حملہ آور نے ان سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، اور جب انہوں نے اس کا مقابلہ کیا تو وہ زخمی ہو گئیں۔ اس دوران ایک اور ملازم نے سیف کے کمرے میں جا کر انہیں جگایا۔سیف علی خان نے جب حملہ آور کا سامنا کیا تو اسے چھ بار چاقو کے وار لگے۔

پولیس کے مطابق، حملہ آور کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں وہ عمارت کی چھٹی منزل سے فرار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ تاہم، اس کے بعد وہ کسی بھی کیمرے میں نہیں دکھا اور پولیس کو شک ہے کہ وہ فائر ایمرجنسی راستے سے نیچے اتر کر عمارت سے باہر نکل گیا۔اس واقعے نے نہ صرف انڈسٹری بلکہ پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اور سیف علی خان کے چاہنے والے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔

سیف علی خان کو سابقہ اہلیہ نے دی تھیں نیند کی گولیاں

خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی

سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار

سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق

سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر

سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف

سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار

کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ

زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی

Comments are closed.