سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے شہزاد رائے کا آنکھیں کھول دینے والا پیغام ضرور سنیں

0
37

سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے وہ وڈیو پیغام نہایت ہی اہم ہے اور ہم سب کے لئے اس میں ایک اہم میسج ہے اور وہ یہ میسج ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کریں یہ جذبہ ضرور رکھیں لیکن کوشش کریں کہ وہاں پر دوائیاں اور راشن پہنچائیں جہاں اس کی ضرورت ہے. شہزاد رائے نے وڈیو پیغام کی شروعات کچھ یوں کی انہوں نے کہا کہ اس وقت سارا ملک سیلاب زدگان کی مدد کرنا چاہ رہا ہے جو کہ فخر کی بات ہے. شہزاد رائے نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ 2006 میں جب زلزلہ آیا تھا تو میری آرگنائزیشن نے بہت کام کیا. گرڈ سٹیشن بالاکوٹ پر ہمارا کیمپ لگا ہوا تھا ،اگلی صبح میں ایک گورنمنٹ آفیشل کے ساتھ ٹاپ ماوئنٹین بالا کوٹ پر کھڑا دیکھ رہا تھا کہ سامنے ایک سنگل روڈ نظر آرہا تھا. وہاں عورتوں بچوں اور ہر عمر کے لوگوں کا ایک ہجوم تھا سڑک بھری پڑی تھی سب کے ہاتھوں میں سامان تھا تو میں‌نے اس آفیشل

سے کہا کہ پولیس ان کو کیوں تنگ کررہی ہے کس قدر جذبے سے یہ لوگ آرہے ہیں. تو انہوں نے مجھے کہا کہ کل رات جہاں آپ کیمپ لگا رہے تھے وہاں پیچھے ایک گھر اور سکول تھا جو کہ زلزلے میں تباہ ہو گیا، اس ملبے کے نیچے سے آوازیں آرہی تھیں، کچھ لوگ ملبے میں دبے ہوئے تھے اب اس ملبے کو ارتھ موونگ مشین سے ہی ہٹایا جا سکتا تھا، پولیس کی کوشش تھی کہ اس سنگل روڈ سے لوگوں‌کو ہٹایا جائے تاکہ ارتھ مووننگ مشین کو لایا جا سکے اور ملبے میں دبے لوگوں کی جان بچائی جا سکے. لیکن ایسا نہ ہو سکا اور ملبے میں دبے لوگ مر گئے. لہذا میں آپ سب سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مدد کریں لیکن کسی طریقہ کار سے کریں.

Leave a reply