معروف رائٹر صائمہ اکرم چوہدری جنہوں نے سنو چندا سے شہرت ھاصل کی ، اس کے بعد انہوں نے متعدد رمضان پلیز لکھے اور انہیں سراہا گیا. ان کے لکھے ہوئے پیٹرن پر ہر دوسرے رائٹر نے لکھنا شروع کر دیا جس کی وجہ رمضان پلیز یکسانیت کا شکار ہونے لگے. خصوصی طور پر اس بار کے رمضان پلیز نے تو شائقین کو بالکل بھی متاثر نہیں‌کیا اور اس بات کا اعتراف خود صائمہ اکرم چوہدری نے کر لیا ہے. انہوں نے کہا کہ میں اب رمضان پلیز نہیں‌لکھوں گی اور چند سال کا وقفہ لوں گی . ایک ہی طرح کی کہانیاں لکھی اور لکھوائی جا رہی ہیں جس کی وجہ

سے شائقین نے اپنی دلچپسی رمضان پلیز میں کم کر لی ہے. صائمہ اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ اس بار میں نے جو رمضان پلے لکھا ہے اس سمیت دیگر تمام رمضان پلیز نے شائقین کو شدید مایوس کیا ہے. لہذا میں نے چینل سے بھی معذرت کر لی ہے اور کہا ہے کہ مجھے اب رمضان پلے لکھنے کےلئے مت کہیے، صائمہ اکرم چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے گھسا پٹا کام کرنے کی عادت نہیں ہے لہذا میں رمضان پلے لکھنے سے معذرت کررہی ہوں اور اب میں اپنی مرضی کے مطابق لکھوں گی لیکن ابھی فی الحال کچھ سال نہیں‌لکھوں گی.

Shares: