اداکارہ صائمہ نور جن کو انجمن کے بعد پنجابی فلموں کی صحیح معنوں میں ہیروئین کہا گیا، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ پنجابی فلموں کے لئے موزوں ترین اداکارہ ہیں. صائمہ نور جو کہ بہت ہی کم کم انٹرویوز دیتی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بڑی اور چھوٹی سکرین دونوں جگہ کام کیا ہے. دونوں‌سکرینز پر کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے، لیکن مجھے بڑی سکرین پر کام کرنے کا بہت لطف آیا ہے. انہوں نے کہا کہ بڑی سکرین کے بعد جب کام کم ہو گیا ، فلم انڈسٹری بند ہونے کے در پر پہنچ گئی تو یقینا بہت سارے آرٹسٹ گھر بیٹھ گئے تھے.

اس دور میں ان کو چھوٹی سکرین پر یعنی ڈراموں میں کام کرنے کا موقع میسر آیا ، مجھے بھی آفر ہوئیں میں نے چندایک ڈراموں میں کام کیا، بہت اچھا تجربہ رہا، ”ڈراموں میں اچھا کام ہو رہا ہے”، میرے ساتھ جو بھی کاسٹ رہی اس نے میری بہت عزت کی. صائمہ نور نے مزید کہا کہ بڑی سکرین پر کام کرنا ہمیشہ ہی میرے دل کے قریب رہے گا. میں بہت خوش قسمت ہوں‌کہ میرے مداحوں نے مجھے ہر جگہ ہر پراجیکٹ میں بہت سراہا ہے.

صوفیہ احمد کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

مومنہ بتول نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

Shares: