سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹافل نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو غلط طور پر ایک اضافی رن دیا گیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے فائنل میں آخری اوور کے دوران نیوزی لینڈ کی طرف سے فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی کی تھرو انگلینڈ کے بیٹسمین بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن کراس کر گئی تھی جبکہ اس دوران بین اسٹوکس اپنا دوسرا رن مکمل کرنے کے لیے بھاگ رہے تھے، اس پر فیلڈ امپائر دھرماسینا نے انگلش ٹیم کو 6 رنز دے دیے جو کہ انگلیںڈ کی فتح کا بنیادی سبب بنے،
سائمن ٹافل کا کہنا ہے کہ فیلڈ امپائر کو یہاں انگلینڈ کو پانچ سکور دیے جانے چاہئیں تھے تاہم فیلڈایمپائر نے یہاں بہت بڑی غلطی کی اور انگلینڈ کو چھ سکور دے دیے گئے. جب فیلڈر نے گیند پھینکی تو بیٹسمین نے اپنا دوسرا سکور مکمل نہیں کیا تھا یہی وہ غلطی تھی جس سے بین اسٹوکس کو سٹرائیک ملی. سائمن ٹائفن نے اپنی اس بات کو درست ثابت کرنے کیلئے ایم سی سی قوانین میں درج قانون کا حوالہ بھی دیا اور اسے ایک بڑی غلطی قرار دیا.
واضح رہے کہ انگلینڈ نے حالیہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل جیت لیا ہے. یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ورلڈ کپ کے چیمپئن ہونے کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا.