پاکستانی اداکارہ وماڈل مومل شیخ کا کہنا ہے کہ سائرہ اور شہروز نے علیحدگی سے متعلق تنقید کو جس طرح بہترطور پرڈیل کیا ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔

باغی ٹی وی : حال ہی میں نامور اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اور اداکارہ و ماڈل مومل شیخ، بھائی اور اداکار شہزاد شیخ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی۔

میزبان کی جانب سے سائرہ اور شہروز کی علیحدگی پر کی جا نے والی شدید تنقید کے سوال پر مومل شیخ کا کہنا تھا کہ لوگ تو باتیں کرتے آئے ہیں کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے جس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مومل شیخ نے اداکار جوڑی کی علیحدگی سے متعلق ذاتی رائے شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو انفرادی اور بالغ افراد ہیں جو جانتے ہیں کہ ان کے لیے کیا اچھا ہے؟ مومل نے مزید کہا کہ سائرہ اور شہروز دونوں ہی خوبصورت دل رکھنے والے افراد ہیں۔

دوسری جانب شہزاد شیخ کا شہروز سبزواری کی دوسری اہلیہ صدف کنول سے متعلق کہنا تھا کہ صدف ہمارے خاندان میں نیا اضافہ ہے جس نے بے حد تنقید برداشت کی اور مجھے لگتا ہے کہ اس نے سب کچھ سمجھداری سے ہینڈل کیا۔

Shares: