معروف ڈائریکٹر اور فرح خان کے بھائی ساجد خان کی مشکلات ہیںکہ کم ہونے کا نام ہی نہیںلے رہیں. بالی وڈکی اداکارائوںکی جانب سے جنسی ہراسانی کے بعد ان پر اب مراٹھی اداکارہ جے شری گیکود نے بھی ان پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا ہے. اداکارہ کا کہنا ہے کہ ساجد خان نے کام دینے کے بہانے مجھے اپنے آفس میں بلایا اور مجھ سے الٹی سیدھی باتیں کرنے علاوہ مجھے میری مرضی کے بغیر مجھے چھوا. مراٹھی اداکارہ نے کہا کہ میں تو ان کے پاس کام کی غرض سے گئی تھی لیکن انہوں نے جب مجھے اپنے آفس میں بلایا اس وقت ان کے آفس میںکوئی بھی نہ تھا.
اداکارہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ساجد خان نے مجھے کہا تھاکہ تم اگر میری فلم میںکام چاہتی ہو تو تمہیں وہ سب کرنے پڑے گا جو میںکہوں گا. یاد رہے کہ آج کل ساجد خان بگ باس کے گھر میں موجود ہیں اور ان کے خلاف باہر بہت ساری بالی وڈاداکارائیںمہم چلا رہی ہیں اور ڈیمانڈکررہی ہیںکہ ایک ہراسر کو گھر سے باہر نکالا جائے تاہم بگ باس انتظامیہ نے ابھی تک ساجد خان کو گھر سے باہر نہیںنکالا البتہ ساجد کے گھر میںکافی لڑائی جھگڑے ہو رہے ہیں اور وہ وہاں سب کے ساتھ کبھی بہت بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اور کبھی تو ایسا لگتا ہے کہ ان سے بڑھ کر تمیزدار کوئی نہیں ہے.