سونم کی اپنے والد انیل کپور کو سالگرہ کی مبارکباد

0
67

بالی وڈ اداکار انیل کپور 66 برس کے ہونے کے باوجود آج بھی جوان نظر آتے ہیں ہنستے مسکراتے چہرے والے انیل کپور آج بھی کئی ہیرو کے مقابلے میں فٹ اور توانا لگتے ہیں ان کی فٹنس آج کے ہیروز جیسی ہے. انکی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی سونم کپور نے ان کو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر پوسٹ‌لگا کر سالگرہ کی مبارکباد دی اور اسکے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا. سونم کپور نے اپنی بیٹی کے ساتھ انیل کپور کی ایک تصویر شئیر کی اور لکھا کہ دنیا کے سب سے اچھے باپ کو سالگرہ کی مبارکباد ہو ، میں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں، آپ ایک

عظٰم باپ اور انسان ہیں جو اپنے بچوں کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں. یاد رہے کہ انیل کپور نے 80 کی دہائی میں‌ کیرئیر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین اداکاری کی بدولت بالی وڈ‌کے نمبر ون ہیروز میں اپنی جگہ بنا لی. گزرتے ہر سال کے ساتھ انہوں نے ہر فلم میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . انیل کپور نے اپنے پورے کیرئیر میں‌مختلف قسم کے کردار کئے ، ایکشن کامیڈی ، رومینٹک ہر کردار میں ان کے چاہنے والوں نے اسکو سراہا اور انکی فلموں‌کا بےچینی سے انتظار کیا .

Leave a reply