اداکارہ شرلین چوپڑا جو پہلے ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے اپنے وکلاء سے رابطے میں تھیں آخر کار انہوں نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی ہے. اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ساجد خان کے خلاف شکایت درج کرانے پولیس اسٹیشن آئی ہوں، ساجد خان می ٹو کے ملزم ہیں وہ ایک عادی جنسی شکاری اور چھیڑ چھاڑ کرنے والا انسان ہے۔ میں اس کے خلاف آئی پی سی سیکشن 354، 354 اے کے تحت شکایت درج کرانے آئی ہوں۔ پولیس نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ مجھے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بہت جلد بلایا جائے گا۔ اس کے بعدمی ٹو کے ملزم ساجد خان کو بھی پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا۔شرلین نے مزید کہا کہ بگ باس ہمارے جذبات کو نہیں سمجھ رہے اور ساجد خان کو شو سے باہر نہیں نکال رہے اس لئے میں نے وزیر انوراگ ٹھاکر کو ایک خط لکھا ہے جس

میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بگ باس 16 کی نشریات اس وقت تک بند کردیں جب تک کہ ہمارے ملزم ساجد خان کو گھر سے نکال نہ دیا جائے. انہوں نے کہا کہ مجھے بہت زیادہ برے وقت کا سامنا کرنا پڑا ساجد خان کی وجہ سے. انہوں نے کہا کہ میں کئی عورتوں کی آواز بن رہی ہوں، ساجد خان کو فوی جیل بھیجا جائے یہ مطالبہ نہیں کررہی لیکن وہ ایک ملزم ہیں وہ مہمان کے طور پر کیسے کسی شو میں رہ سکتے ہیں. یاد رہے کہ
بھارتی میڈیا کے مطابق شرلین چوپڑا نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی ہے تاہم پولیس نے ساجد خان کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کیا۔

Shares: