ساجد سدپارہ نے آٹھ ہزار اکیانوے میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا کو سر کر لیا

ساجد سدپارہ نے آٹھ ہزار اکیانوے میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا کو سر کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے آٹھ ہزار اکیانوے میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا کو سر کر لیا ہے

اناپورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے جسے پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا ہے،سدپارہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی پر پہنچے،ساجد سدپارا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں

ساجد سدپارہ کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کر چکے ہیں، وہ آنے والے دنوں میں ماؤنٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کریں گے

ساجد سدپارا عظیم کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے صاحبزادے ہیں علی سدپارہ اور ان کے 2 ساتھی 5 فروری 2021 کے دن کےٹو سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوئے علی سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیاں سر کی تھیں 6 فروری کو کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا اس کے بعد 12 دن تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے خاتمے کا اعلان کیا گیا 18 فروری کو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی سمیت دیگر دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی تھی

کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

علی سدپارہ کی موت، جہانگیر ترین نے کیا کن جذبات کا اظہار؟

Comments are closed.