پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف بین الاقوامی لیجنڈ گلوکار سجاد علی کے بیٹے خوبی علی کا پہلا گانا ’اداس‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

باغی ٹی وی :خوبی علی نے موسیقی کی دنیا میں باضابطہ طور پر قدم رکھنے کیلئے اپنے والد کے مشہور گانے کا انتخاب کیا اور اسے اپنی آواز میں بھرپور طریقے سے نبھایا۔

خوبی علی کا ڈیبیو گانا سجاد علی کا 2005 میں ریلیز کیے جانا والا گانا ’کیوں اُداس پھرتے ہو‘ ہے۔

گانے کی آفیشل ویڈیو سجاد علی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ہے۔


سجاد علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو کا یوٹیوب لنک شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے خوبی علی کا ’اداس‘ گانے کے ذریعے میوزک انڈسٹری میں ڈیبیو-

3 منٹ اور 23 سیکنڈ پر مبنی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوبی کسی گاؤں میں موجود ہیں اور منظر بھی شام کے وقت کا ہے ۔

خوبی علی نے اپنا پہلا گانا ٹوٹے دِلوں کے نام کیا اور کہا کہ ان تمام ٹوٹے ہوئے دلوں کے نام جو اپنی زندگی بغیر شکایتوں کے اپنے ہی انداز سے جینے کے عادی ہیں۔

یاد رہے کہ سجاد علی نے اپنا گانا ’کیوں اداس پھرتے ہو‘ گلوکار سجاد علی نے سال 2005 میں اپنے البم رنگین میں گایا تھا ۔

اس سے قبل خوبی علی اپنے والد سجاد علی کے گانے’بارش‘ کی ویڈیو میں بھی نظر آئے تھے۔

Shares: