پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے لاک ڈاؤں میں از خود تنہائی میں رہتے ہوئے اپنا من پسند قیمے والا پراٹھا بنانے کی ترکیب مداحوں سے شئیر کی
باغی ٹی وی : پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے لاک ڈاؤں میں از خود تنہائی کمیں رہتے ہوئے اپنا من پسند قیمے والا پراٹھا بنانے کی ترکیب مداحوں سے شئیر کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجاد علی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے کچن میں کھڑے پراٹھا بناتے دکھائی دے رہے ہیں
https://www.instagram.com/tv/B_HrZIupSv8/?igshid=1rcnbt2rks0do
سجاد علی نے 7 اسٹیپس پر مبنی 2 منٹ اور 14 سیکنڈ کی ویڈیو جس میں پراٹھے کا پیڑہ بنانے پراٹھا بیلنے اور تلنے تک کی تمام ترکیب مداحوں کو بتائی
سجاد علی نے بتایا کہ سٹیپ 1: پراٹھا بنانے کی ابتدا میں دو پیڑے بنانے ہیں اور پھر انہیں بیلنا ہے سٹیپ 2: بیلے ہوئے پیڑوں میں قیمہ بھرنا ہے سٹیپ 3: اور دونوں کو آپس میں ملا کر پراٹھے کی شکل دے دینی ہے
سٹیپ 4: دونوں پیڑوں کو آپس میں مس کرنے کے بعد بیلنا ہے سٹیپ 5: اور پھر روٹی کی شکل آنے پر توے پر ڈالنا ہے سٹیپ 6: کر تل لینا ہے اور مزیدارقیمے کا پراٹھا تیار ہے سٹیپ 7: چٹنی کی ساتھ کھائیں اور لطف اندوز ہوں
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے لکھا کہ قیمے کا پراٹھا بنانے کی ترکیب ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ لاک ڈاؤن اور کوکنگ کا بھی استعمال کیا