چیرمین سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے کی گئی سجادہ نشین بری امام سرکار کی پیشن گوئی درست ثابت

0
75

اسلام آباد:(نمائندہ باغی ٹی وی)سجادہ نشین دربار بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی صاحب کی سینٹ الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کی گئی پیشن گوئی حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی یاد رہے سینٹ چیرمین کے انتخاب سے دو دن پہلے سجادہ نشین دربار بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید محمد علی گیلانی صاحب نے پیشن گوئی کی تھی کہ چیرمین سینٹ کا الیکشن لوگوں کی توقعات اور اندازوں کے بالکل برعکس ہو گا کم ووٹوں والا اتحاد جیت جائے گا، وجہ خفیہ بیلٹ بنے گی۔ پیر صاحب کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے بیانیے کہ خفیہ بیلٹ نہیں ہونا چاہیے، اس چیز سے بری از زمہ ہو گی۔چونکہ سینیٹرز کے انتخاب میں غیر متوقعہ چیزیں ہوئیں لہزا چیرمین سینٹ کا الیکشن بھی ایسا ہی ہو گا اورحکومتی اتحاد جیتنے پر کہے گا کہ ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا خفیہ بیلٹ نہ کریں جبکہ اپوزیشن اتحاد خفیہ بیلٹ کی حمایت کی وجہ سے کچھ کہنے کے قابل نہ ہو گا یاد رہے اس سے قبل بھی سجادہ نشین بری امام سرکار کی جانب سے کی گئی اہم پیشن گویاں درست ثابت ہوچکی ہیں.

Leave a reply