سابق صدرجنرل پرویزمشرف بھارتیوں کےاعصاب پرسوار:سجےدت کوملاقات کرنےپردہشت گردقرا دیا
ممبئی :سابق صدرجنرل پرویزمشرف بھارتیوں کے اعصاب پرسوار:سجےدت کوملاقات کرنے پردہشت گردقرا دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی بھارت کےخلاف پالیسی، ابھی تک بھارتیوں کےلیے ڈراونے خواب بن کرآرہی ہے، اس سلسلے میں تازہ واقعی اس وقت پیش آیا جب بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی مبینہ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو دہشت گرد قرار دے دیا۔
گزشتہ دنوں سابق صدر جنرل پرویز مشرف اور اداکار سنجے دت کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ان دونوں شخصیات کی ملاقات دبئی میں ہوئی۔
دونوں شخصیات کی ملاقات کی تصویر جیسے ہی وائرل ہوئی تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور سنجے دت کو غدار اور دہشت گرد کہنے لگے۔
سنجے دت اور پرویز مشرف کی تصویر پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے نفرت انگیز تبصروں نے بھارتیوں پرجنرل پرویز مشرف کے خوف کو واضح کردیا ہے
#SanjayDutt met in #Dubai with Fmr #Pakistan Army General #PervezMusharaf who was responsible for #KargilWar
Wondering if the security agencies know about what the whole meeting was all about
Also #ArunachalPradesh Govt must remove him as state's brand ambassador if not done yet pic.twitter.com/YTU0SjXXXk— Gautam Aggarwal 🇮🇳 (@gauagg) March 17, 2022
رنجن صارف نے کہا کہ سنجے دت کو گرفتار کرو جیل میں ڈالو، یہ غدار ہے۔اور ساتھ ہی اس پرتقید کے وار تیز کردیئے
A terrorist is always a terrorist !#SanjayDutt pic.twitter.com/iHjYdlEpbZ
— 𝖙𝖍𝖊 ⓄDISHA 𝖀𝖕𝖉𝖆𝖙𝖊𝖘 (@Odisha_Updates) March 17, 2022
ایک بھارتی صارف نے کہا کہ دہشت گرد ہمیشہ دہشت گرد ہی رہتا ہے۔
ایک اور بھارتی صارف نے سنجے دت کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ اس شخص کی شخصیت کو بہتر دِکھانے کے لیے بائیوپک بناتے ہیں لیکن ہر بار اس کا اصل چہرہ سامنے آجاتا ہے۔
A terrorist is always a terrorist !#SanjayDutt pic.twitter.com/iHjYdlEpbZ
— 𝖙𝖍𝖊 ⓄDISHA 𝖀𝖕𝖉𝖆𝖙𝖊𝖘 (@Odisha_Updates) March 17, 2022
گوتم نامی صارف نے کہا کہ کیا اس ملاقات کے بارے میں سیکیورٹی ایجنسیز کو معلوم ہے؟
https://twitter.com/LiberalAadmi/status/1504737243306491908?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504737243306491908%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1064193
صارف نے سنجے دت کو ریاست کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے سے فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب سنجے دت اور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جانب سے تصویر کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔