فلم’ ’ انتظار “ 19 اگست کو لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے سینمائوں کی زینت بن چکی ہے۔ فلم کی پروڈکشن اور ڈائریکشن سینئر فنکارہ سکینہ سموں نے کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ثمینہ احمد، خالد احمد، کیف غزنوی، عدنان جعفر اور رضا علی عابد شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک خاندان کے افراد کی زندگیوں کا احاطہ کرتی ہیں جس میں زندگی کی حقیقتوں کی احسن انداز میں عکاسی کرتے ہوئے شائقین کو والدین کے احترام ، مثبت سوچ اور خاندانی اقدار سے جڑے رہنے کا فکر

انگیز پیغام دیتی ہے۔ یاد رہے کہ سکینہ سموں نے پہلی بار کوئی فلم ڈائریکٹ کی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں شامل کیف غزنوی تھیٹر کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں وہ اداکاری کے رموز و اوقاف بہترین انداز میں جانتی ہیں لہذا شائقین ان کی اداکاری سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم جب سے ریلیز ہوئی ہے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ دوسری طرف سکینہ سموں کا کہنا ہے کہ میں نے فلم کو بنانے میں جی جان لگا دی ہے امید ہے کہ شائقین میری اور میری پوری ٹیم کی اس کوشش کو سراہیں گے۔ یاد رہے کہ سکینہ سموں ٹی وی کی سینئر اداکارہ ہیں انہوں نے آج تک جتنے بھی کردار کئے ہیں شائقین سے داد سمیٹی ہے یقینا ان کی ڈائریکشن میں بنی ہوئی فلم شائقین کو سینما گھروں تک کھینچ کر لے آئیگی اور وہ اس کوشش میں کامیاب بھی نظر آرہی ہیں۔

Shares: