برطانیہ میں مہنگائی کی بلند ترین شرح،تنخواہوں میں اضافے کیلئے پورٹ ملازمین نے ہڑتال کردی

برطانیہ میں دہائیوں بعد مہنگائی کی بلند ترین شرح کے باعث شہریوں کے لیے گزر اوقات کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے-

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کےمطابق برطانیہ کی سب سےبڑی کنٹینر پورٹ کمپنی فیلکس اسٹو کے 2 ہزار یونین ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا، مزدور تنخواہوں کےحوالےسے 8 روزہ ہڑتال پرچلےگئےاحتجاج کرنے والے ملازمین میں کرین ڈرائیور، مشین آپریٹرز سمیت دیگر مزدور شامل ہیں، 1989 کے بعد فیلکس اسٹو میں کی جانے والی یہ پہلی ہڑتال ہے۔

پوسٹل ورکرز رواں ماہ کے آخر میں 4 روزہ ہڑتال پر جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ٹیلی کام شعبے سے تعلق رکھنے والی بڑی کمپنی بی ٹی کو دہائیوں میں پہلی مرتبہ ہڑتال کے باعث بندش کا سامنا کرنا پڑے گا –

جاپان حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل

ایمیزون کے گوداموں میں کام کرنے والا عملہ، مجرمانہ کیسز لڑنے والے وکلا اور ڈسٹ بینوں سے کوڑا کرکٹ جمع کرنے والے ملازمین بھی ہڑتال پر جانے والے دیگر افراد میں شامل ہیں۔

تنخواہوں میں اضافے کے یہ مطالبات مہنگائی کی بلند شرح کی وجہ سے ہیں جو گزشتہ ماہ 10 فیصد سے بڑھنے کے بعد 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی جبکہ خوراک اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث لاکھوں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ہڑتال پر جانے والی کمپنی فیلکس اسٹو کے عملے کی نمائندگی کرنے والی یونائیٹ یونین کا کہنا ہے کہ کام رکنے سے بندرگاہ بری طرح سے متاثر ہوگی جب کہ کمپنی سالانہ 2 ہزار بحری جہازوں سے تقریباً 40 لاکھ کنٹینرز ہینڈل کرتی ہے۔

یونائیٹ یونین نے مہنگائی میں اضافے کی شرح سے اپنے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور دلیل دی ہے کہ پورٹ سے متعلق یہ شعبہ بہت منافع بخش کاروبار ہے۔

برطانیہ:بحرانوں کی زد میں آگیا:کہیں توانائی بحران تو کہیں مہنگائی مارگئی:ٹرانسپورٹ…

رہنما لز ٹرس نے برطانیہ میں کساد بازاری کے امکان کو مسترد کر دیا جب کہ ان کے متوقع وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رشی سنک کو شکست دینے اور برطانوی وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے لز ٹرس نے ایک انٹرویو میں عزم ظاہر کیا کہ اگر وہ اقتدار آئیں تو چھوٹے کاروبار اور خود انحصاری پرمبنی روزگار کے انقلاب کی قیادت کریں گی بہت زیادہ باتیں ہو رہی ہیں کہ کساد بازاری ہونے والی ہے، میں نہیں مانتی کہ ایسا ہونا ضروی ہے، ہم ملک میں مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں برطانیہ کو اگلا گوگل یا فیس بک بنانے کے لیے معاشی حالات پیدا کرنے چاہییں، ہمارا ادارہ اور خواہش اس طرح کے مواقع اور منصوبے شروع کرنے کے بارے میں ہے۔

یورپ میں توانائی کا بحران انتہا کو پہنچ گیا،ایندھن خریدنے کے لیے لمبی لمبی قطاریں…

Comments are closed.