میرپور ساکرو: کم عمر لڑکی اغواء،زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر بھی پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کئے

میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگار قادرنواز کلوئی) کم عمر لڑکی اغواء،زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر بھی پولیس نے ملزمان گرفتار نہ کئے
تفصیل کے مطابق ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل میرپور ساکرو میں کم سن لڑکی کو اغوا کرکے زبردستی شادی کرنے پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی
تھانہ میرپور ساکرو کوارڈنمبر 7 کے رہائشی مبارک علی واریو اور دیگر نے میرپور ساکرو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی رشیدا ں جوکہ 14سال کی ہے اور نابالغ ہے ،جسے اغواکرکے زبردستی شادی کی گئی

جبری شادی کے خلاف میری درخواست پر سندھ چائلڈمیرج ایکٹ 2013 کے عدالتی حکم پر تھانہ میرپور ساکرومیں چارافراد شہزاد ولد میر محمد بلوچ شہزاد ولد ممنی بلوچ، حاجی رستم ولد خمیسو بلوچ، اللہ بچایو ولد میر محمد بلوچ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

لڑکی کے والد نے کہا کہ میں ایک غریب آدمی ہوں میری کہیں بھی شنوائی نہیں ہورہی پولیس بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے
متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

Leave a reply