سلام سینیٹیشن اسٹاف ڈے پر کامیاب تقریب کا انعقاد

0
18

میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے تحت سلام سینیٹیشن اسٹاف دے کے ملک بھر میں کامیاب انعقاد پر آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ ، سابق چیئرمین ملک نواز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بلدیہ شرقی کے رہنماؤں وارث گلناز ، الیاس مٹو ، امجد غوری ، الیاس سندھو اور دیگر نے مرکزی قائدین سید ذوالفقار شاہ ، ملک نواز ، جاوید بلوچ ، عبدالحمید اعوان ، پھول محمد خان ، بنارس جدون ، کیپٹن شبیر جدون ، اشرف اعوان کو ٹوپی اجرک پہنائی گئی جبکہ نوشاد بلوچ ، صالح شیدی ، انور بلوچ ، عبید علی ، اسلم بزنجو ، اسلم خاصخیلی ، ظہیر احمد، عباس احمد ، عادل محسن ، عادل خان ، محمد احمد ، تیمور خان ، الیاس مٹو ، امجد غوری ، الیاس سندھو کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
اس موقع پر سید ذوالفقار شاہ نے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود مسلسل دو برسوں سے ملک بھر میں یکم اپریل کو اپریل فول کے فرسودہ رسم کی بجائے سلام سینیٹیشن اسٹاف ڈے منایا جارہا ہے ۔ آئندہ برس دنیا بھر کے ممالک میں انٹرنیشنل یونین آف سروسز لیبر کے تحت سلام سینیٹیشن اسٹاف ڈے منایا جائے گا ۔ انہوں نے سلام سینیٹیشن اسٹاف ڈے کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کرنے پر کے ایم سی ، ڈی ایم سیز ، سندھ سولڈ ویسٹ ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Leave a reply