وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خاطر خواہ جواب کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو فوری معطل اور اٹاری واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کردیے ہیں اور تمام پاکستانیوں کے ویزے کینسل کر دیے گئے ہیں۔ 48 گھنٹوں میں بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سندھ طاس معاہدہ اور اس کی اہمیت
سندھ طاس معاہدہ 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کو دریاؤں کے پانی کے استعمال میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کی اجازت دی گئی۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے زیرِ استعمال دریاؤں کے پانی کے معاملات کا فیصلہ ایک نیوٹرل ماہر کے ذریعے کیا جاتا ہے، اور حالیہ برسوں میں بھارت نے پاکستان سے اس معاہدے پر نظرثانی کی درخواست بھی کی تھی۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کی شام کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی کے اجلاس سے پہلے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا: "جو لوگ ان درندہ صفت اقدامات کے ذمہ دار ہیں، انہیں جلد ہی سخت جواب دیا جائے گا۔ ہم نہ صرف ان درندوں کو سزا دیں گے جنہوں نے اس بربریت کو انجام دیا، بلکہ ان کے پیچھے چھپے ہوئے ماسٹر مائنڈز کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔”