مزید دیکھیں

مقبول

ہمارے لیے عوام کی حفاظت اورسلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں ،آرمی چیف

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پریڈ کامعائنہ کیا اور کیڈٹس کو بہترین کارکردگی پر اعزاز عطا کیے ،147 ویں لانگ کورس میں بہترین کارکردگی پر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر عبد اللہ بن طارق نے اعزازی شمشیر حاصل کی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورنگزیب گولڈ میڈل سری لنکا بٹالئین سپورٹس سارجنٹ پاسندو دیانندا نے حاصل کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاس آوٹ ہونے والوں میں فلسطین، بحرین، عراق، قطر اور سری لنکا کے کیڈٹس شامل ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کا محور پاکستان کی عوام ہیں پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری ریاستِ پاکستان کے ساتھ وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں، امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے،فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جس میں ذات رنگ نسل جنس اور علاقائی تفریق نہیں بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں قائم ہونے والے امن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں، ہمیں اپنے ظاہری اور چھپے ہوئے دشمن کو پہچاننا ہو گا اور اس ضمن میں حقیقت اور ابہام میں واضح فرق روا رکھنا ہوگا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کے غیور اور سربکف سپاہی دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے افواجِ پاکستان اپنے مضبوط قوتِ ارادی،وعدہِ پروردگار اور اُسی کے تابعِ فرمان ہیں ،دورانِ خطاب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قرانِ مجید کی سورہِ بقرہ کی آیہ کریمہ کے ایک حصے کی تلاوت کی، جسکا ترجمہ ہے کہ کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ اللہ کی مرضی سے چھوٹی قوت نے بڑی طاقت کو شکست دی

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں دہشت گردوں کے 3 حملے ناکام بنا دیئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan