چونیاں :گردونواح میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے

باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) گردونواح میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے ناقص دودھ مختلف بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بننے لگا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ محکمے خاموش تماشائی بن گئے ہیں سیاسی وسماجی حلقوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق چونیاں، چھانگا مانگا، دربار شیخ علم دین، الہ آباد، کنگن پور، شام کوٹ، واں کھارا، حجرہ روڈ اور گردونواح میں مضر صحت اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر ہے شہریوں کو دودھ کے نام پر بیماریاں فروخت کی جا رہی ہیں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو موت کے منہ میں لے جا رہا ہے دودھ کی دکانوں کے مالکان سمیت دودھ سپلائی کرنے والے لوگ منافع کی غرض سے کیمیکل ملا دودھ لوگوں کو فروخت کر رہے ہیں کیمیکل ملا دودھ انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے اس دودھ سے جس سے نہ صرف دودھ کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اس دودھ کو پینے سے اہل علاقہ مہلک بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں یہ دودھ پینے سے بچے اور بڑے، بڑی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تحصیل بھر میں زیادہ تر برف کے کارخانوں پر کھاد، آئیل، سرف، پاؤڈر اور دیگر مضر صحت کیمیکل ملا کر گاڑیوں کے ٹینکرز میں دودھ تیار ہو رہا ہے مضر صحت دودھ کو زیادہ تر رائے ونڈ، لاہور اور بڑے شہروں میں فروخت کیا جاتا ہے تحصیل انتظامیہ،فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکمے ان مضر صحت دودھ تیار کرنے اور بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ سیاسی و سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام پنجاب فوڈ اتھارٹی اور کمشنر لاہور سے اپیل کی ہے کہ اس دودھ کو لیب میں چیک کیا جائے اور ناقص دودھ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Leave a reply