سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کڈنی ہلز ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی

کڈنی ہلز ریفرنس خارج کرنے کی درخواست احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی گئی ،سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ریفرنس بنتا ہی نہیں، خارج کیا جائے، فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی، درخوست پر فیصلہ ہونے تک فرد جرم کی کارروائی موخر کی جائے،احتساب عدالت اسلام آباد نے درخواست سماعت کے لیےمنظور کرلی اور نیب سے جواب طلب کر لیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

قبل ازیں سلیم مانڈوی والا کے خلاف فردجرم کی کارروائی آج بھی موخرکر دی گئی ،عدالت نے 28 اپریل کی تاریخ مقررکر دی.سلیم مانڈوی والا عدالت پیش ہوئے، احتساب عدالت میں سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزمان پر جعلی اکاونٹس کیس کے کڈنی ہلز ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی

Shares: