سینئر اداکار سلیم معراج نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے میں نے منفی اور مثبت دونوں طرح کے کردار کئے ہیں، لیکن میرے منفی کردار لوگوں کو زیادہ یاد رہ جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ منفی کرداروں میں مجھے میلا کچیلا بنا کر پیش کیا جاتا ہے، لیکن میری فلم وی آئی پی میں میرا کردار مختلف ہے ، یہ کردار منفی تو ہے لیکن اس میں میرا حلیہ ایسا ہے کہ جو کہ مجھے خود کو بہت اچھا لگا ہے. سلیم معراج نے کہاکہ میں نے بہت سارے ڈراموں میں مثبت کردار کئے ہیں لیکن وہ لوگوں کو یاد نہیں ہیں.
کوئی معمولی سا بھی منفی کردار کر لوں تو وہ لوگوں کو یاد رہ جاتا ہے، ”سلیم معراج نے کہا کہ میں کوئی بھی پراجیکٹ سوچ سمجھ کر سائن کرتا ہوں،” مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میرے کسی کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے. میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں اپنے مداحوں کو معیاری پراجیکٹس دوں. یاد رہے کہ سلیم معراج کے کریڈٹ پر نامور ڈرامے ہیں. وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں.
متحرہ عرب امارات میں ملی شاہ رخ خان کو ایک دیوانی مداح








