سیلز گرل سے وزیر دفاع کا سفر کیسے ممکن ہوا؟ دلچسپ حقائق منظر عام پر

0
66

بھارت میں‌ نریندر مودی کی نئی حکومت میں بی جے پی کی سینئر لیڈر نرملا سیتا رمن کو ایک مرتبہ پھر سے کابینہ میں‌ شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ سابق دور حکومت میں وزیر دفاع رہ چکی ہیں.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق نرملا سیتا رمن نے جے این یو سے ایم اے اکنامکس اور ایم فل کی ڈگری حاصل کی. یہیں‌ پر ان کی ملاقات ڈاکٹر پربھاکر سے ہوئی اور انہوں نے ان کے ساتھ شادی کر لی جس کے بعد وہ لندن میں‌ رہنے لگیں. اس دوران انہوں نے لندن میں ایک سٹور پر سیلز گرل کے طور پر بھی کام کیا جبکہ بعد میں انہیں‌ ایک سینئر مینیجر کے طور پر نوکری مل گئی. بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے وہ خواتین کے قومی کمیشن کی رکن رہی ہیں جے بعد انہوں نے بی جے پی کے ترجمان کے طور پر کام کیا اور حریف پارٹیوں‌کو ٹف ٹائم دیا. جب 2014 میں مودی حکومت بنی تو انہیں‌ کابینہ میں شامل کر لیا گیا. اسی طرح وہ 2016 میں راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ بنیں۔

نرملا سیتا رمن مودی کے سابق دورحکومت میں‌ وزیر دفاع رہی ہیں . ان کا شمار بھارت کی ان خواتین میں‌ہوتا ہے جنہوں نے بہت جلد ترقی کی. نرملا سیتا رمن کو مضبوط ارادوں کی مالک خاتون سمجھا جاتا ہے.

Leave a reply