این اے 128،دھاندلی کے ثبوت پیش،سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر نوٹس جاری

0
129
salman akram raja

این اے 128 لاہور پر سلمان اکرم راجہ کی عذرداری کی دو درخواستوں پر سماعت ہوئی

سلمان اکرم راجہ ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ این اے 128 میں رات دس بجے تک کچھ پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے، رات دس بجے یونیفارم میں ملبوس کچھ افراد پولنگ سٹیشنز پر آئے،مجھے زبردستی پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا جس پر میں نے احتجاج کیا، پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے ریٹرننگ افسر کے آفس کا محاصرہ کرلیا، میرے ساتھ میری اہلیہ اور بیٹیاں تھیں، ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم کوئی دہشتگرد ہیں،سلمان اکرم راجہ نے عون چوہدری کو کیس میں فریق بنانے کی درخواست کردی، اور کہا کہ امن و امان کی خراب صورتحال کے باوجود ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی گنتی جاری رکھی، تمام پولنگ سٹیشنز سے میرے پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا، اگلے روز میں نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا،

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیتے ہیں، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن حتمی فیصلے تک این اے 128 کے حتمی نتائج روکے، سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 کے اوریجنل فارم 47 الیکشن کمیشن میں جمع کراد یئے اور کہا کہ 437 پولنگ سٹیشنز پر میں کامیاب ہوا، مجموعی پور پر 443 پولنگ سٹیشنز تھے،

سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 لاہور مین بدترین دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے ایک لاکھ 59 ہزار سے ذائد ووٹ تھے، عون چوہدری صرف 43 ہزار ووٹ لے سکے، دھاندلی کر کے عون چوہدری کے ووٹوں میں ایک لاکھ 10 ہزار ووٹوں کا اضافہ کیا گیا، جعلی ووٹ ڈالنے کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ میں حیران کن اضافہ ہوا،این اے 128 اور پی پی 169 کے پولنگ سٹیشنز میں ڈالے گئے ووٹوں میں 80 ہزار کا فرق ہے ،

الیکشن کمیشن نے این اے 128 لاہور سے عون چوہدری اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے،الیکشن کمیشن نے این اے 128 کے ریٹرننگ افسر سے تین دن میں رپورٹ طلب کرلی،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کو اوریجنل فارم 45 الیکشن کمیشن ساتھ لانے کی ہدایت کی جائے،الیکشن کمیشن نے این اے 128 پر کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،الیکشن کمیشن نے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

قبل ازیں این اے 128 سے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے ووٹوں کی گنتی میں بیٹھنے کی اجازت نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا تا ہم لاہور ہائیکورٹ نے آر او سے رجوع کر نے کی ہدایت کر دی، عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی،سلمان اکرم راجہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ریٹرنگ آفیسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا. درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ این اے 128 سے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہا ہوں ،الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابی نتائج میں امیدوار کی موجودگی ضروری ہوتی ہے،ریٹرنگ آفیسر نے ووٹوں کی گنتی کے عمل سے باہر کر دیا ہے، عدالت ریٹرنگ آفیسر کو امیدوار کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کرنے کا حکم دے،

Leave a reply