سلمان خان سال ہا سال سے رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی سر انجام دے رہے ہیں، شائقین ان کو دیکھنا پسند کرتے ہیں ، وہ آج کل او ٹی ٹی شو بگ باس 2 کی بھی میزبانی کررہے ہیں، اس کے کسی ایک شو میں ان کے ہاتھ میں سگریٹ تھا جس کو دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان پر تنقید کے نشتر برسا دئیے ہیں کسی نے ان کو منافق کہا ہے تو کسی نے کہا کہ دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت. کسی صارف نے سلمان خان کی ہاتھ میں سگریٹ پکڑے کی تصویر دیکھ کر لکھا کہ آپ کو شرم نہیں آتی کہ آپ نیشنل ٹی وی پر یہ سب کررہے ہیں آپ نے ہماری اخلاقیات اور روایات کے برعکس حرکت کی ہے آپ کو خیال ہونا چاہے.
یوں سلمان خان اپنی اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہیں خاصی تنقید کی زد میں . ان کے مداح ان کو معافی دینے کے لئے تیار نہیں ہیں. دوسری طرف ”سلمان خان نے تاحال اس ھوالے سے اپنے مداحوں سے معافی نہیں مانگی” نہ ہی ایسا کچھ کہا ہے کہ ان سے غلطی ہو گئی ہے آئندہ وہ اس چیز کا خیال رکھیں گے.








