بالی وڈ اداکار سلمان خان کا پانویل میں 100 ایکڑ کا فارم ہے اس کے ھوالے سے کیتن ککڑ نامی آدمی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے کہا تھا کہ اس جگہ پر سلمان خان اور ان کے اہل خانہ غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس فارم ہائوس کے کچھ حصے کے غیر قانونی ہونے کا دعوی کر دیا. سلمان خان اس الزام کے بعد کیتن ککڑ کے خلاف عدالت میں چلے گئے اور ان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا اور کہا کہ جو بھی انہوں نے میرےاور میری فیملی کے خلاف پوسٹ میں کہا ہے وہ جھوٹ اور غلط ہے. کہا جا رہا ہے کہ ممبئی ہائیکورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف بالی وڈ اداکار سلمان خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے تاہم فیصلہ کب سنایا جائیگا اس کی تاریخ

ابھی سامنے نہیں آئی. یاد رہے کہ سلمان خان اپنے پورے کیرئیر میں کسی نہ کسی تنائو کا شکار رہے ہیں، رواں برس وہ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بھی مسائل کا شکار رہے ان کواور ان کے والد کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں دوسری طرف سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے اداکاروں میں ہوتا ہے. سلمان خان آج کل بگ باس 16 کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں.

Shares: