بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کو فلم انڈسٹری میں چونتیس سال مکمل ہو گئے ہیں اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈپا پر اپنی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں اپنے گیٹ اپ کی تصویر شئیر کی۔ سلمان خان بالی وڈ کے وہ اداکار ہیں جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے فلم بیوی ہو تو ایسی سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی اور ایک سال بعد 1989 میں ریلیز ہونے والی ‘میں نے پیار کیا’ سے لاکھوں دلوں کو جیت لیا۔سلمان خان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں ، جن میں ہم آپ کے ہیں کون ، جیت ، انداز اپنا اپنا ، ساجن ، صنم بے وفا، خاموشی ، دیوانہ مستانہ ، کرن ارجن ، کچھ کچھ ہوتا ہے، تیرے نام ، ہم دل دے چکے صنم و دیگر کے نام قابل زکر ہیں۔ سلمان خان نے
ویسے تو اپنے کیرئیر میں ہر بڑی ہیروئین کے ساتھ کام کیا ہر دوسری ہیروئین کے ساتھ ان کی جوڑی کو سراہا گیا لیکن سب سے زیادہ جس کے ساتھ انکی جوڑی سراہی گئی وہ تھیں ایشوریا رائے ، سلمان خان ایشوریا رائے کو پسند بھی کرتے تھے دونوں میں کافی دوستی تھی لیکن سلمان خان کے غصے والے رویے نے ایشوریا کو سلمان خان سے دور کر دیا۔ اس کے بعد ان کا نام کترینہ کیف سے جڑا ایکساتھ فلمیں بھی کیں لیکن کترینہ نے شادی کے لئے وکی کوشل کا اتنخاب کیا۔
بالی وڈ میں چونتیس سال مکمل ہونے پرسلمان خان نے سوشل میڈیا پر جو وڈیو شئیر کی اس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرا ساتھ دیا۔ ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ، رومانس سے بھرپور فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی لک دیکھ کر سلمان خان کے شائقین کافی پرجوش ہیں اس تصویر میں سلمان خان کولمبے بالوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔








