فلمسٹار تبو اور جوہی چاولہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس انٹرویو میں تبو نے کہا ہے کہ ویسے تو تمام خانز نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا لیکن میرے پاس سلمان خان کے ساتھ ایک فلم آئی جس کا نام تھا ہم ساتھ ساتھ ہیں . کسی بھی خان کے ساتھ کام کرنے کا یہ پہلا اور آخری موقع تھا. کسی پرڈیوسر نے کبھی مجھے کسی خان کے ساتھ ہیروئین کے لئے کاسٹ ہی نہیںکیا تو میں کیا کرتی . ایک سوال کے جواب میں تبو نے کہا کہ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ پیسے کے لئے کام کیا. پیسہ اچھا ملنے کے بعد کبھی پچھتاوا نہیں ہوا کہ میں نے پیسے کے لئے کام کیا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے پاس اب ہیرو اور ہیروئین کی ماں بننے کے رولز ہی آتے ہیں. میں کر لیتی ہوں عمر کے اس حصے میں اب
ایسے ہی کردار آئیں گے اور ایسے ہی کردار کرنے پڑیں گے لہذا میں کر لیتی ہوں مجھے کوئی مسئلہ نہیںہے. اس جواب پر جوہی چاولہ نے کہا کہ تم ہر ہیرو اور ہیروئین کی ماں کا کردار کرلیتی ہوں یہی وجہ ہے کہ ہم پر بھی اس چیز کا پریشر آجاتا ہے اور ہمارے پاس بھی ماں کے کردار آتے ہیں. تبو نے کہا کہ اور اس عمر میں اور کس قسم کے کردار کرنے ہیں .