ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیس کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،فائرنگ کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد پانچ ہو گئی ہے
ممبئی پولیس نے محمد چودھری نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم کی گرفتاری راجھستان سے کی گئی ہے،محمد چودھری سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں دو شوٹروں کا سہولت کار تھا اس ضمن میں ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے گا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی،
کیس میں ملوث سہولت کاروں میں سے ایک انوج تھاپن کی زیر حراست موت ہو گئی تھی، تھاپن یکم مئی کو اپنے سیل میں مردہ پایا گیا تھا، مبینہ طور پر ملزم نے خودکشی کی، ممبئی پولیس نے انکشاف کیا کہ تھاپن نے حراست میں رہتے ہوئے اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی اور ہسپتال لے جانے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا
واضح رہے کہ اتوار کے روز اداکار کی رہائشگاہ کے باہر موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم افراد کی جانب سے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔
سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے آپ حیران
عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا
میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف
ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے اداکار کو ممبئی پولیس نے وائی لیول سیکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے جبکہ ان کے ذاتی گارڈز بھی ان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں۔
گولڈی برار کےقریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سےبھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو، اگر وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے، اگر سلمان خان بالمشانہ ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمھیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی۔








