ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی پہلی تصویر ٹویٹر پر جاری کردی۔
باغی ٹی وی : حال ہی میں سلمان خان نے فلمی دنیا میں 34 سال مکمل کیے ہیں۔ سپر اسٹار نے اس اہم تقریب کے اعزاز میں اپنی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا سوشل میڈیا پر باضابطہ اعلان کیا ہے-
انوشکا شرما کی فلموں میں واپسی، چکدا ایکسپریس کے لئے انگلینڈ میں تربیت
#KisiKaBhaiKisiKiJaan pic.twitter.com/n5ZPs5lsUc
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) August 26, 2022
تصویر میں سلمان خان کے سر کے بال کندھوں تک لمبے ہیں اور انہوں نے دھوپ کے چشمے لگائے ہوئے ہیں تصویر کے ساتھ ہی بالی وڈ اسٹار نے اپنے ان تمام مداحین کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو ہر وقت ان کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں لکھا کہ 34 سال پہلے تھا اور اب 34 سال بعد اب بھی ہے-
کسی کا بھائی کسی کی جان کا عنوان پہلے کبھی عید کبھی دیوالی اور بھائی جان تھا سلمان کے علاوہ اس فلم میں پوجا ہیگڑے اور شہناز گل بھی ہیں-
واضح رہے کہ سلمان خان کو شوبز میں 34 سال مکمل ہو چکے ہیں سلمان خان نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم ’بیوی ہوتو ایسی‘ سے کیا تھا جس میں ریکھا، فاروق شیخ اور بندو کے مرکزی کردار تھے۔
نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کے ساتھ ساتھ سلمان خان، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں کامیو شوٹ بھی دیں گے جبکہ وہ ’ٹائیگر3‘ میں کترینہ کیف کے ساتھ بھی نظر آئیں گے۔