سلمان خان کی نئی گرل فرینڈ کہلانے پر ہالی ووڈ اداکارہ کا ردعمل

0
23

ممبئی: ہالی ووڈ اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ نے بالی ووڈ اداکار سلمان کی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ کہلائے جانے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں یہ خبر کہاں سے آئی ہے اور لوگ کیوں ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی 56 ویں سالگرہ اپنے فارم ہاؤس پنویل میں منائی جس کی تقریب میں سنگیتا بجلانی، لولیا ونتور، رتیش دیش مکھ اور جینیلیا ڈی سوزا سمیت ان کے بہت سے دوست نے بھی شرکت کی لیکن ان میں امریکی اداکارہ سمانتھا لاک ووڈ کی موجودگی پر بالی ووڈ میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

علاوہ ازیں اداکارہ سمانتھا لاک کو جے پور میں ایک سماجی تقریب کے دوران دبنگ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی کے ساتھ بھی دیکھا گیا جس پرمزید قیاس آرائیاں شروع ہوئیں اور کہا جارہا تھا کہ یہ سلمان خان کی ’’نئی گرل فرینڈ‘‘ ہیں۔

تاہم اب بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سمانتھا لاک ووڈ نے سلمان خان کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں لوگ بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں، میں سلمان سے ملی اور وہ بہت اچھے انسان ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگوں کو یہ خیال کہاں سے آتا ہے، میں ہریتک سے بھی ملی لیکن کوئی بھی میرے اور ہریتک کے بارے میں کچھ نہیں کہتا لہذا میں نہیں جانتی ہوں کہ یہ خبر کہاں سے آئی ہے اور لوگ کیوں ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

امریکی اداکارہ نے کہا کہ میں کسی کو صحیح معنوں میں نہیں جانتی تھی میں صرف سلمان کو جانتی تھی اور میں اس سے پہلے بھی ایک دو بار ان سے ملی تھی، میرے لیے وہ واحد مشہور شخصیت تھے جنہیں میں جانتی تھی پھر میں نے بالی ووڈ میں کچھ دوسرے لوگوں سے ملنا شروع کیا اور مجھے معلوم ہوا کہ سب بہت اچھے ہیں، ان سے اچھی گفتگو ہوئی اور یہ میرے لئے ایک خوبصورت تجربہ تھا۔

سلمان خان کی گھوڑے کے ساتھ شئیرکی گئی تصویر پر دلچسپ تبصرے

Leave a reply