سلمان خان کو ایک مرتبہ پھرقتل کی دھمکی

سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے
0
40
goldie barar

ممبئی: بالی ووڈکے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر گینگسٹر گولڈی برار نے قتل کی دھمکی دے دی۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کوبھارت کے مشہور پنجابی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جانے والے بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کے سرغنہ گولڈی برار کی جانب سے ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے،سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی 2کے اُمیدوار ایلوش یادیو کو بگ باس کے گھر میں موجود ساتھی خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کرنے پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا تھا۔


ایلوش یادیو کی بےعزتی کرنے اور تنقید کا نشانہ بنانے پر گولڈی برار نے ردِعمل دیتے ہوئے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر گولڈی برار کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کی وجہ سے2.3 شدت کا زلزلہ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے اداکار کو ممبئی پولیس نے وائی لیول سیکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے جبکہ ان کے ذاتی گارڈز بھی ان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں۔

گولڈی برار کےقریبی ساتھی لارنس بشنوئی کی جانب سےبھی چند ماہ قبل سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں سلمان خان کے قریبی دوست کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا تھا کہ ہم تمھارے باس (سلمان خان) سے بات کرنا چاہتے ہیں، یقیناً اس نے لارنش بشنوئی کا انٹرویو دیکھا ہو گا، اگر نہیں دیکھا تو اسے دکھا دو، اگر وہ اس معاملے کو ختم کرنا چاہتا ہے تو اسے گولڈی برار سے بات کرنی چاہیے، اگر سلمان خان بالمشانہ ملاقات کرنا چاہتا ہے تو ہمیں بتا دے، اس مرتبہ ہم تمھیں اطلاع کر رہے ہیں لیکن اگلی مرتبہ حیرانی ہو گی۔

برصغیر کے لیجنڈ پلے بیک گلوکارمحمد رفیع

ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں گولڈی برار نے کہا تھا کہ ہم اسے (سلمان خان) کو قتل کریں گے اور ہم اسے ضرور قتل کریں گے، بھائی لارنس بشنوئی نے کہا تھا کہ ہم معافی نہیں مانگیں گے، بابا اس وقت رحم دکھائیں گے جب وہ رحمدلی محسوس کریں گے ہم جب تک زندہ ہیں سلمان خان کی طرح اپنے سارے دشمنوں کے خلاف اقدامات اٹھاتے رہیں گے، سلمان خان ہمارا ٹارگٹ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے، جب ہم کامیاب ہوں گے تو آپ کو پتہ چل جائے گا۔

انڈیا اور پاکستان کی عوام ایکدوسرے سے نہیں‌لڑنا چاہتی سنی دیول

Leave a reply