گزشتہ کئی برسوں میں بالی وڈ کی آن سکرین جوڑیاں حقیقی زندگی میں ایک دوسرے کی جوڑی دار بن گئیں جن میں وکی کوشل اور کترینہ کیف ، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. تاہم آج کل بالی وڈ میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی خبریں چرچا میں ہیں۔ ہرکوئی ان دونوں کی شادی کی بات کرتا نظر آرہا ہے۔ ایسے میں دبنگ سلمان خان کیسے پیچھے رہ سکتے تھے جی ہاں اب تو سلمان خان نے بھی اشارہ دے دیا ہے کہ بالی وڈ کی ایک اور جوڑی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہے۔ بلکہ سلمان خان نے تو سدھارتھ ملہوترا کو مبارکباد بھی دے دی ہے اور کہا ہے کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے ۔سلمان خان ہی نہیں بلکہ فلمساز کرن جوہر بھی سدھارتھ ملہوترا کو کیارا کے حوالے سے تنگ کرتے پائے گئے ہیں ۔سدھارتھ گزشتہ
دنوں ایک ڈانس رئیلٹی شو میں گئے وہاں کرن جوہر نے سدھارتھ سے جب کیارا کے ھوالے سے بات کی تو سدھارتھ کے چہرے کی خوشی اور لالی نے ان دونوں کے تعلق کی ساری حقیقت کھول کر رکھ دی تھی۔ یاد رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا گزشتہ کچھ عرصے سے ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے ایک ساتھ چند ایک فلموں میں کام بھی کیا ہے ان کی آن سکرین جوڑی اور کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے۔ شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب نظر آتے ہیں.