بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت اپنی والدہ کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے کافی پریشان ہیں. وہ دن رات ہسپتالوں کے چکر لگا رہی ہیں. عادل درانی نے راکھی کے ساتھ اپنی شادی مان تو لی ہے لیکن راکھی مسلسل پریشان ہیں ایسا لگتا ہےکہ ابھی بھی ایسا کچھ ہے جسکو راکھی چھپا رہی ہیں وہ اپنی والدہ کے علاوہ اپنے رشتے سے بھی پریشان ہی دکھائی دے رہی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ چہرے پر جھوٹی خوشی سجا لیتی ہیں جب عادل کا نام لیا جاتا ہے. راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ سلمان خان نے مجھے کہا تھا کہ میں تمہارا گھر بسانے کی کوشش کررہا ہوں، لیکن تم نے میرا نام نہیں‌لینا لیکن میں‌سلمان خان کا نام لیے بغیر نہیں رہ سکتی. ان کا شکریہ ادا کئے بغیر نہیں رہ سکتی. یہی نہیں

بلکہ سلمان خان نے میری ماں کے علاج کے لئے بھی میری بہت مدد کی ہے اور مسلسل کررہے ہیں، راکھی ساونت نے کہا کہ عادل سے بہت کہتی رہی کہ شادی انائونس کرو لیکن وہ کہتا تھا کہ میرا کیرئیر ختم ہو جائیگا تو میں کہتی تھی کہ کونسا کیرئیر ؟ جن کی شادیاں ہوتی ہیں تو کیا ان کا کیرئیر ختم ہوجاتا ہے ؟ تم ہماری شادی انائونس کرو لیکن وہ نہیں‌مانتا تھا لیکن سلمان خان کی بدولت ایسا ممکن ہوا ہے.

Shares: