بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ مجھے آج تک شادی کے لیے کسی لڑکی نے بھی پرپوز نہیں کیا.
سلمان خان نے مزید کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس بھی ہے کہ اتنی محنت کر کے اتنی شہرت ملنے کے باوجود بھی مجھے کوئی یہ نہ بول پایا.
واضح رہے سلمان خان نے کئی سال پہلے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ روئے سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن مختلف مذہب کی وجہ سے دونوں میں اختلافات پیدا ہو گئے. سلمان خان کی عمر 50 سال ہے اور انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی اور اب شادی نہ کرنے کی وجہ بھی بتا دی.