سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک کہاں پر اور کس کے ساتھ کاٹا؟
بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان آج 55سال کے ہوگئے ہیں اور اس بار انہوں نے سالگرہ کا کیک اپنے فارم ہاؤس پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ کاٹا۔
باغی ٹی وی : دنیا بھر میں موجود بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اس بار سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک نہ تو گھر والوں اور نہ ہی دوستوں یا ادکاروں کے ساتھ کاٹا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سالگرہ کا کیک فوٹوگرافرز اور صحافیوں کے ساتھ کاٹا اس موقع پر تمام افراد ان کے فارم ہاؤس پر موجود تھے۔
سلمان خان اس موقع پر انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور انہوں نے فیس ماسک بھی پکڑا ہوا تھا جبکہ ان کے ساتھ موجود ٹیم کے لوگوں نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔
میڈیا کے مطابق یہ وہی فارم ہاؤس ہے جہاں سلمان خان کورونا لاک ڈاؤن کے دوران رہے تھے اور چھٹیاں گزارنے کے حوالے سے بھی یہ ان کی پسندیدہ جگہ ہے۔
اس سے قبل سلمان خان نے بھارت میں کورونا وائرس کی بری صورتحال کی وجہ سے لوگوں سے اپنی سالگرہ کے موقع پر گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل کی تھی۔
سلمان خان کی جانب سے لگائے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ سالوں سے میری سالگرہ پر مداحوں کی محبت اور جوش و خروش بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن اس سال میری عاجزانہ اپیل ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس اور سماجی فاصلے کی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے گھر کے باہر ہجوم نہ ہو۔
اداکار نے کہا کہ ماسک پہنو ، ہاتھ سینیٹائز کرو اور سماجی فاصلہ برقرار رکھو اس وقت میں گلیکسی میں نہیں ہوں-