سلمان خان گھر کے باہر صرف چند سیکنڈز کے لئے آکر کیوں چلے جاتے ہیں؟‌

مجھے اپنے مداحوں کے ساتھ مل کر بہت اچھا لگتا ہے
Salman-Khan

بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ کیوں اپنے گھر کے باہر چند سیکنڈز کے لئے آتے ہیں. انہوں نے کہا ہے کہ میں اس لئے اپنے گھر کے باہر چند سیکنڈز کے لئے آکر اپنے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر چلا جاتا ہوں کیونکہ میں‌جب گھر کے باہر آتا ہوں تو بہت سارے لوگ جمع ہوتے ہیں جو میری ایک جھلک دیکھنا چاہتے ہیں ، لیکن ان کی وجہ سے سڑک بلاک ہوجاتی اور پھر مجھے اس چیز کی بہت شرمندگی ہوتی ہے کہ میری وجہ سے سڑک بلاک ہو رہی ہے اور شہری پریشان ہو رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ”مجھے اپنے مداحوں کے ساتھ مل کر بہت اچھا لگتا ہے ”، درمیان میں ، میں نے گھر کے باہر چیند سیکنڈز بھی آنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور پولیس نے سیکیورٹی کے پیش نذر مجھے ایسا کرنے سے منع کر دیا تھا. یاد رہے کہ سلمان خان ، شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کے گھر کے باہر ویک اینڈ پر ایک بہت بڑا مجمع جمع ہوتا ہے جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے آتا ہے. یہ سٹارز اپنے گھر کی بالکونی میں آکر اپنے پرستاروں کو ہاتھ ہلاتے ہیں اور پھر چلے جاتے ہیں. یہ سلسلہ آج سے نہیں کئی سال سے جاری ہے.

عمران اشرف کی فلم نہیں دیکھوں گا فہد مصطفی نے آن ائیر کہہ دیا

میں گھر میں جھاڑو لگاتا اور برتن دھوتا رہا ہوں عاصم اظہر کا انکشاف

ظفری خان اہم وڈیو پیغام بولے اپنے نام کے جعلی اکاوئنٹس کی تفصیلات شئیر کیں

Comments are closed.