سلمان خان نے رنویر سنگھ کی کلاس لے لی

اداکار سلمان خان جو کہ بالی وڈ کے معروف اداکار ہیں، پوری دنیا میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں، ان کی فلمیں بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں‌بھی ریلیز ہوتی ہیں. سلمان خان کی فلم سلطان پیرس میں‌ریلیز ہوئی ، ان دنوں رنویر سنگھ بھی پیرس میں اپنی فلم بے فکرے کی شوٹنگ کررہے تھے. وہ فلم دیکھنے چلے گئے رنویر سنگھ نے سلمان خان کے شو میں بتایا کہ ، میں جب آپ کی فلم پیرس کے سینما میں دیکھنے پہنچا تو مجھے اتنا مزہ آیا کہ میں

ہال میں‌سٹیج پر جا کر ڈانس کرنا شروع ہو گیا، اس پر سلمان خان نے کہا کہ بھئی میری پکچر چل رہی تھی تو تمہیں وہاں اپنا شو لگانے کی کیا ضرورت تھی اس پر رنویر سنگھ نے کہا کہ سر بہت مزا آ رہا تھا دل جھوم اٹھا تو میں نے ناچنا شروع کر دیا. سلمان خان نے رنویر سنگھ سے کہا کہ یار خیال کیا کرو اب تم رنویر سنگھ ہو ایک سٹار ہو، تو رنویر نے کہا کہ سر میں آپ کا بہت بڑا فین ہو، اور جب بھی آپکی کوئی فلم دیکھوں‌ گا تو میں یہی کچھ کروں گا. انہوں نے اعتراف کیا کہ مجھ سے بڑا آپک کوئی فین نہیں ہے.

Comments are closed.