لاہور:سلمان رفیق اور ایاز صادق نے وزارتوں سے استعفے دے دیئے،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کوپنجاب اور وفاق میں اس وقت پریشانی اٹھانی پڑی جب دواہم لیگی شخصیات نے استعفے دے کرسب کوحیران کردیا ،یہ دونوں شخصیتیں لاہور سے تعلق رکھتی ہیں،
اس حوالے سے کچھ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پی پی ایک سواٹھاون رانااحسن شرافت کا ضمنی الیکشن اس وقت زوروں پر ہے اور دوسری طرف رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سردارایاز صادق کا ذاتی وجوہات کی بنا پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے سے مستعفی ہوچکے ہیں اوریہ بھی سُننے میں آیا ہے انہوں نے وزیراعظم کواپنا استعفیٰ ارسال کردیا ہے
لاہور سے دوسری بڑی شخصیت جنہوںنے استعفیٰ دیا ہے وہ خواجہ سعد رفیق کے بھائی خواجہ سلمان رفیق ہیں جنہوں نے اپنی وزارت سے استعفی وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بجھوا دیا ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ سلمان رفیق کا استعفی منظور کر لیا
ادھر ذرائع کے مطابق عطا تارڈ کا کہنا ہے کہ ان دونوں رہنماوں نے الیکشن مہم چلانے کے لیے استعفے دیےہیں، خواجہ سلمان رفیق اورسردار ایاز صادق بہت جلد اتنخابی مہم میں شامل ہوجائیں گے