بچوں کی سمگلنگ،سدباب کیلئے اقدامات پر جوابات طلب

0
36
supreme court

سپریم کورٹ میں بچوں کی سمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے تمام صوبائی حکومتوں سے بچوں کی سمگلنگ کے سدباب کیلئے اقدامات پر جوابات طلب کر لیے اوربچوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا عدالت نے بچوں کے حقوق سے متعلق کمیشن کے ایک نمائندے کو آئندہ سماعت پر معاونت کا حکم دے دیا، عدالت نے ایس او ایس ولیج سے بھی معاونت طلب کرلی سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی سمگلنگ کا معاملہ ایسا نہیں کہ صرف پولیس پر چھوڑا جائے

دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کی سمگلنگ کے معاملے کو وسیع تناظر میں دیکھنا ہو گا پاکستان میں انسانی سمگلنگ سنگین جرم ہے انسانی اعضا کی سمگلنگ سے بچوں کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے افریقہ میں اعضا کی سمگلنگ کو بے بی فارمنگ کا نام دیا جاتا ہے، دوران سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اصل معاملہ اچھی طرز حکمرانی کا ہے، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سمگلنگ بچوں کے تحفظ کے قوانین تو بہت اچھے لیکن ان پر ملدرآمد مسئلہ ہے ،عدالت نے طیبہ تشدد کیس نمٹا دیا اورکیس میں بچوں کی سمگلنگ سے متعلق درخواستیں الگ سے 2 ہفتوں بعد مقرر کرنے کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی تحریری مقابلہ،پوزیشن ہولڈرز میں انعام تقسیم

بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

”باغی ٹی وی”کاٹویٹراکاونٹ بلاک کرنےکی ٹویٹرکی دھمکیاں ناقابل قبول:بھارت نوازی بند کی جائے:طاہراشرفی 

 بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ٹویٹر کے غیر منصفانہ اقدام پر باغی کے ساتھ ہمدردیاں جاری رہیں گی ، عمار علی جان

Leave a reply