سکول میں تین سال سے بجلی نہ ہونے کی خبر پر شرپسند عناصر کا باغی ٹی وی کے رپورٹر پر تشدد

0
53

لاہور:باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری سکول میں تین سال سے بجلی نہ ہونے کی خبر دینے پر شرپسند افراد نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

واقعہ لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں پیش آیا۔ فیروز والا میں سرکاری سکول کا گزشتہ تین برسوں سے ٹرانسفارمر خراب ہے ۔ باغی ٹی وی نے گزشتہ روز کوریج کی ۔ فائز چغتائی نے سکول کے مناظر دکھائے کہ سکول کا گیٹ بھی چور لے آڑے ہیں سکول کا گیٹ غائب ہے سکول کے اندر سے پنکھے غائب ہیں تین سال قبل سکول کا ٹرانسفارمر خراب ہوا لیکن ابھی تک ٹھیک نہیں ہو سکا۔ سکول کی پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تا ہم انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا

سکول کی خبر چلنے پر آج شام فیروز والا کے علاقے میں ہی چند شرپسند عناصر نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیں۔ فائز چغتائی کو پستول دکھا کر ملزمان نے کہا کہ ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے۔ مسلح ملزمان نے باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر بہیمانہ تشدد کیا۔ اور موقع سے فرار ہو گئے

 

فائز چغتائی نے پولیس کو 15 پر کال کی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی رپورٹ درج کر لی۔ بعد ازاں فائز چغتائی کا میڈیکل کروایا گیا میڈیکل میں تشدد سامنے آ گیا

 

باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کا کہنا ہے کہ سرکاری سکول میں غریب عوام کے بچے پڑھتے ہیں شدید ترین گرمی یے لیکن تین سالوں سے سکول میں بجلی نہیں میں نے اس واقعہ کو کور کیا۔ اس بنا پر شرپسند عناصر نے تشدد کا نشانہ بنایا پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے

دوسری جانب صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی پر تشدد کرنے والے شرپسند عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

Leave a reply