سماجی دوری کی منفرد مثال ، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھ کیا سلوک ہوا

0
37

سماجی دوری کی منفرد مثال ، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھ کیا سلوک ہوا

باغی ٹی وی: کرونا کے سلسلے میں ایس و پیز پر کتن سختی سے عمل کیا جاتا ہے ، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن اور ان کے ساتھی کو کیفے میں سماجی دوری کے قواعد کے تحت مزید گنجائش نہ ہونے پر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

وزیراعظم جیسنڈا اپنے ساتھی کلارک گیفورڈ کے ہمراہ ولنگٹن کے معروف کیفے پہنچیں تو سماجی دوری کے قواعد کے مطابق وہاں مزید لوگوں کی گنجائش نہیں تھی، ملازم نے وزیراعظم کو بتایا کہ اس وقت کیفے میں مزید مہمانوں کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔جیسنڈا وہاں سے لوٹنے کے لیے روانہ ہونے ہی لگیں تو کیفے میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی جگہ فارغ کردی۔ جوڑے کے واپس آنے کے بعد ایک ویٹر بھاگتے ہوئے ان کے پیچھے آیا اور اطلاع دی کہ جگہ خالی ہوچکی ہے اور وہ وہاں آ سکتی ہیں۔

واضح‌رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، مرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 958 تک پہنچ گئی، گذشتہ روز سب سے زیادہ 1552 افراد امریکا میں ہلاک ہوئے۔دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 78 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار 7 سو سے بڑھ گئی ہے۔

Leave a reply