سینئر اداکارہ سمن انصاری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی طلاق اور شادی پر کھل کر بات کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جب میری دوسری شادی ہوئی تو میرا بیٹا اس شادی میں شامل رہا اس نے تمام رسومات ادا کیں اور میرا ہاتھ میرے شوہر کے ہاتھ میںدیا. انہوں نے کہا کہ جس خاندان میں پہلی شادی ہوئی تھی وہ میڈیا انڈسٹری کو اچھا نہیں سمجھتے تھے، مسائل پیدا ہونے لگے تھے، میں نے امریکا میں فیشن ڈیزائنگ کا کام شروع کر لیا اس کے بعد میک اپ آرٹسٹ بن گئی اور پھر شادی کی تقریبات کے لیے ایونٹ پلاننر کا کام شروع کیا۔اتنے کام کرنے کے باوجود نجی زندگی خراب چل رہی تھی اس میںبہتری کے بالکل بھی امکانات نظر نہیں آ رہے تھے.
لہذا ”پہلی شادی کو ختم کرنے میں دونوں طرف بھلائی تھی” لہذا ختم کر دی اور پھر امریکہ چھوڑ کر دبئی منتقل ہو گئی. انہوں نے کہا کہ دبئی سے پاکستان واپس آئی اور یہاں آکر اداکاری شروع کر لی ، اس میںکامیابی ملی اور پھر میری دوسری شادی ہوئی گئی ، آج میں اچھی زندگی بسر کررہی ہوں، خراب رشتے چلانے سے بہتر ہے کہ انسان ان کے حوالے سے کوئی فیصلہ لے لے تاکہ اگلی زندگی سہل ہوجائے.