پاکستانی ایتھلیٹ کے ساتھ ناروا سلوک،ثمر خان کسٹم حکام پر پھٹ پڑیں

ایتھلیٹ کو سپورٹ نہیں کرنا توکم از کم ہمارا جینا تو حرام نہ کریں،ثمر خان کا شکوہ
samar khan

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا پاکستانی دنیا بھر میں خوشیاں منا رہے ہیں، ارشد ندیم آج پاکستان واپس پہنچیں گے جس کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں ،تو دوسری جانب حکومت اور اداروں کی جانب سے قومی ایتھلیٹ کے ساتھ ناروا سلوک کی ایک اور کہانی سامنے آئی ہے

کسٹمز نے پاکستانی کو ہ پیما، قومی ایتھلیٹ ثمر خان کا سپانسر کردہ سامان قبضے میں لے لیا ہے،ثمر خان سامان قبضے میں لئے جانے کے بعد مشکلات کا شکار ہیں، لاہور ایئر پورٹ پر ثمر خان کا سامان کسٹم حکام نے قبضے میں لیا،کسٹم حکام نے سپانسر شدہ کوہ پیمائی کے جوتے روک لیے ہیں جو ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں ایک بین الاقوامی کمپنی نے فراہم کیے تھے۔ پاکستان کی قومی ایتھلیٹ ہونے کے باوجود ثمر خان سے کسٹم حکام نے کہا ہے کہ وہ اپنا سامان لینے کے لیے بھاری رقم ادا کریں۔

ثمر خان، جنہوں نے حال ہی میں یورپ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایلبرس کو فتح کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کے طور پر تاریخ رقم کی، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انکشاف کیا کہ لاہور کسٹم نے اس کے سپانسر شدہ جوتے تین ہفتوں سے رکھے ہوئے ہیں،ثمر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی حکومت سے بھی مدد کے لیے رابطہ کیا اور کہا کہ براہ کرم میرا سامان لینے میں میری مدد کریں تاکہ میں انہیں اپنی آنے والی مہم کے لیے استعمال کر سکوں،

یہ صورتحال پاکستانی کھلاڑیوں کو درپیش ایک وسیع تر مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے جنہیں اکثر حکومت کی طرف سے مناسب مدد اور وسائل کی کمی ہوتی ہے۔ جب بیرونی اسپانسرز ضروری سامان فراہم کرنے کے لیے قدم رکھتے ہیں، تو ثمر خان جیسے ایتھلیٹس کو افسر شاہی کی جانب سے رکاوٹوں اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے مطالبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ثمر خان کی پریشانی نے حامیوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، جو حکومت کے اقدامات کو قومی کھلاڑیوں کی ترقی اور پہچان میں ایک اہم رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ثمر خان نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ساتھ کہا کہ میرے کوہ پیمائی کے جوتے لاہور کسٹم نے 3 ہفتوں کے لیے ایسے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جیسے میں کوئی مجرم ہوں یا کروڑ پتی ہوں،میں نے یہ جوتے خریدے نہیں ہیں! یہ آپ کی قومی کھلاڑی کو اس کے کام کی حمایت کے لیے سپانسر کیے گئے ہیں .

سپانسر شدہ بوٹ لینے کیلیے کسٹم والے 50 ہزار مانگ رہے کیوں بھئی؟ ثمر خان
ثمر خان ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ جب میں کسی مسئلے پر بات کرتی ہوں تو آپ لوگ کہتے ہیں کہ ثمر کے مسئلے ختم نہیں ہوتے، ثمر کے نہیں اس ملک کے مسئلے ختم نہیں ہوتے،جب آپ کا ایتھلیٹ محنت کر رہا ہے، ہر ملک میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے اسکو ماہانہ تنخواہ نہیں ملتی،میڈیکل، سفری اخراجات کچھ نہیں ملتا پورا سال ہم سپانسر ڈھونڈتے رہتے ہیں،اور زندگی میں پہلی دفعہ جب کوئی سپورٹس آئٹم باہر سے سپانسر کرتا ہے اور وہ پاکستان چیز آتی ہے تو کسٹم والے پکڑ لیتے ہیں،تین ہفتے ہو گئے ہیں کسٹم والے لاہور ایئر پورٹ پر میرے بوٹ نہیں چھوڑ رہے، کہتے ہیں 50 ہزار سٹور کا کرایہ دو، میں کیوں دوں کرایہ، میں نے کہا تھا کہ ادھر رکھیں،پرانی شاپ سے ہم بڑی مشکل سے سپورٹس کی کٹ تلاش کرتے ہیں اور کٹ پورا کرنے میں ایک عرصہ لگ جاتا ہے،جب آپ نے ایتھلیٹ کو سپورٹ نہیں کرنا توکم از کم ہمارا جینا تو حرام نہ کریں ہم خود اپنی چیزیں منگواتے ہیں وہ بھی ہم تک نہیں پہنچ پاتیں.مجھے میرے بوٹ میرے پوسٹل ایڈریس پر چاہیے.

واضح رہے کہ پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے منفرد اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے، پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی چوٹی پر قومی پرچم لہرا دی، ثمرخان پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے 5 ہزار 642 فٹ بلند چوٹی ماؤنٹ ایلبرس سرکی اور واپسی پر سنو بورڈ پر نیچے اتریں، خیبر پختونخوا کے علاقے دِیر سے تعلق رکھنے والی ثمر خان ماؤنٹ ایلبرس سے سنوبورڈنگ کرکے اترنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں ،ثمر خان کو افریقہ میں کلیمنجارو سے گزرنے والی پہلی خاتون سائیکلسٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا غیر قطبی گلیشیئر ہے۔اس نے 2021 میں Redbull Homerun سنو بورڈنگ ریس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

Comments are closed.