سمیع ابراہیم کی فواد چودھری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
31

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فوادچودھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مواد پھیلانے کے کیس کی سماعت 11 جولائی کو ہو گی.

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے خلاف کیس کی سماعت 11 جولائی کو ہو گی. ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہو گی، جوڈیشل مجسٹریٹ سکندر خان نے درخواست سما عت کے لیئے مقرر کی ہے.

وزیراعظم نے ترجمانوں کا اجلاس بلا لیا، ایجنڈہ سمیع ابراہیم کو تھپڑ یا کچھ اور؟

واضح رہے کہ سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی گئی جس میں موقف اپنایاگیا تھا کہ فواد چوہدری سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مواد پھیلا رہا ہے، سمیع ابراہیم کی جانب سے فواد چوہدری کے خلاف 25 جون کو درخواست دائر کی گئی تھی۔

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

فواد چودھری کے تھپڑ پر وزیراعظم کا سمیع ابراہیم کو فون، کیا بات ہوئی جان کر فواد چودھری پریشان ہو جائے

واضح رہے کہ سمیع ابراہیم نے فواد چوھدری کے خلاف فیصل آباد کے تھانے میں تھپڑ مارنے کے حوالہ سے اندراج مقدمہ کی بھی درخواست دی ہوئی ہے. فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد میں دی جانے والی درخواست میں لکھا ہے کہ گزارش ہے کہ سائل سمیع اللہ ابراہیم ولد نعمت اللہ حصارمی سکنہ اسلام آباد بول نیوز کا صدر اور اینکر پرسن ہے. 14 جون کو رات ساڑھے نو بجے تقریبا فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں 92 نیوز کے مالک کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں آیا تھا، سائل اپنے ساتھی صحافی ارشد شریف، روف کلاسرا، ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فرخ حبیب کے ہمراہ موجو دتھا کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بلا اشتعال مجھ پر حملہ کیا. مجھے تھپڑمارا اور غلیظ گالیاں دیں. اور پھر خطر ناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور وہاں سے چلا گیا، گزارش ہے کہ فواد چوھدری کے خلاف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گالیاں نکالنے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینے پر قانونی تقاضے پورے کر مقدمہ درج کیا جائے اور سائل کو انصاف فراہم کیا جائے

Leave a reply