بے بی باجی کی کہانی پہلے تو بہت روایتی لگی ثمینہ احمد

جویریا سعود نے جس طرح کردار نبھایا ہے وہ قابل تعریف ہے'
0
48
baby baji

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل بے بی باجی جب میرے پاس آیا تو مجھے کہانی بالکل روایتی سی لگی، ڈائریکٹر نے مجھے آمادہ کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ ڈرامہ بہت اچھا ہے ، پھر میں نے اس کو کہا کہ مجھے کچھ اقساط دو ، لہذا میں نے شروع کی آٹھ قسطیں پڑھیں تو مجھے اسکی زبان ، ڈائیلاگز اور کریکٹرز بہت اچھے لگے. پھر جب مجھے کاسٹ کے بارے میں بتایا گیا تو بہت خوشی ہوئی، منور سعید کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہوا ہے لہذا میں پرجوش ہوگئی کہ ڈرامہ بے بی باجی کرنا ہے. ثمینہ احمد نے کہا کہ مجھے اس ڈرامے میں ہر کسی کی اداکاری اچھی لگی ،

لیکن ”جویریا سعود نے جس طرح کردار نبھایا ہے وہ قابل تعریف ہے”. لیکن میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ جویریا سعود ایسی نہیں ہے جیسا انہوں نے کردار نبھایا ہے. انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی کہانیوں میں ، میں لو اسٹوری کے خلاف نہیں ہوں ہاں اگر لوجیکل ہو تو سب ٹھیک ہے لیکن اگر لوجیکل ہی نہ ہو تو یقینا اچھی چیز بھی بری لگتی ہے. یاد رہے کہ بے بی باجی میں بے بی باجی کا کردار ثمینہ احمد نے نبھایا ، جسے شائقین نے بہت سراہا ہے.

خوشامدیوں کو زندگی سے نکال باہر کریں مشی خان کا پیغام

ماضی کی اداکارہ ممتاز کی کینڈا سے وطن واپسی

عدنان صدیقی کا بھارتیوں سے گلہ

Leave a reply