ثمینہ احمد اور منظر صہبائی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے الف میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صبہائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے اچانک شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

باغی ٹی وی : جیو ٹی وی کے معروف ڈرامے الف میں عبدالعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار منظر صبہائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے 70 برس کی عمر میں اچانک شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا جوڑے نے رواں ماہ 4 اپریل کو شادی کی دی تھی شادی کی خبر منظر عام پر آتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد جوڑے کو مبارکباد دے رہی ہے تاہم دونوں کی جانب سے فی الحال اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے
https://www.instagram.com/p/B-uuWDwph3j/?igshid=uoj0g6aoelo5
11 فروری 1950 کو کراچی میں پیدا ہونے والی ثمینہ احمد کی اس سے قبل فلم ڈائریکٹر فرید احمد سے شادی ہوئی تھی جو 1993 میں انتقال کرگئے تھے

ثمینہ احمد کو پاکستان شوبز انڈسٹری سے جڑے تقریباً 50 برس ہوگئے ہیں وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ٹی وی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں ثمینہ احمد کی شوبز کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی مل چکا ہے ثمینہ احمد کے مشہور ڈراموں میں الف نون، بول میری مچھلی، انگار وادی، پانی جیسا پیار، آخری بارش، فیملی فرنٹ، دھوپ میں ساون، تعلق، نور بانو، میرے ہمدم میرے دوست اور دیگر شامل ہیں

دوسری جانب منظر صہبائی نے ہدایت کار شعیب منصور کی فلم بول سے فلموں میں قدم رکھا تھا جس میں ان کی جاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لئے تھے حال ہی میں منظر صہبائی جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل الف میں بھی نظر آئے تھے

منظر صہبائی نامور شاعر سرمد صہبائی کے بھائی ہیں

Comments are closed.