فلمسٹار ثناء اور ان کے شوہر فخر جعفری کی علیحدگی کی خبروں پر ہر طرف تبصرے ہو رہے ہیں ، لیکن فخر جعفری نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ میرے اور ثناء کے درمیان جو بھی معاملات ہیں وہ ہم دونوں خود دیکھ رہے ہیں. میں نہیں چاہتا کہ میری فیملی یا ہمارے دوست ہمارے اس معاملے میں پڑیں. میں یہ بھی دیکھ رہا ہوں کہ کون کون گھر توڑنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے. اللہ کو منظور ہوا تو میں اور ثناء ایک دوسرے کے ساتھ ہوں گے ورنہ ہم بچوں کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ رکھیں گے . میرے بچوں کو ثناء مجھ سے ملنے سے منع نہیں کریگی نہ ہی میں اس سے بچے چھینوں گا، بچے ثناء کے ساتھ بہت مانوس ہیں وہ اسی کے پاس رہیں گے مجھے بیرون ملک آکر ملتے رہیں
گے میں بھی ان کو ملتا رہوں گا. ہم دونوںکے تعلقات میں جو بھی خرابیاں ہوئی ہیں اس میں ثناء اور میری ہم دونوںکی کہیں نہ کہیں غلطی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے معاملے پر بات نہ کی جائے یہ ہمیں اچھا نہیں لگے گا. اور میں ثناء سے آج بھی بہت پیار کرتا ہوں،اس کے خلاف کسی نے بھی کسی قسم کی غلط بات کی اسکو نہیں چھوڑوں گا. میں اپنی فیملی سے بہت محبت کرتا ہوں لہذا نہیں چاہتا کہ کوئی میری اہلیہ یا میرے بچوں کے بارے میں بات کرے.