ثنا جاوید پی ایس ایل فائیو میں بھی پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ بن گئیں

0
39

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) فائیو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید بھی ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں

باغی ٹی وی :پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) فائیو میں اداکارہ ثنا جاوید بھی پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ وہ ایک مرتبہ پھر پشاور زلمی کی خیر سگالی سفیر بن چکی ہیں اور وہ اپنی ٹیم کے لیے بےحد پرجوش ہیں
https://www.instagram.com/p/B9HQHyhHEhY/?igshid=koxk5rp0np31
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انستا گرام پر اپنی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ پشاور زلمی کی شرٹ میں موجود ہیں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ وہ ایک بار پھر اپنی اعلی ٹیم پشاور زلمی کی ایمبیسٰڈر بننے پر بہت پُرجوش ہیں انہوں نے کہا میری ساری حوصلہ افزائی ان کے ساتھ ہے

ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ییلو سٹرام اور ہیش ٹیگ زلمی لکھا


دوسری جانب پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ثنا جاوید کی فوٹو شئیر کر کے اس خبر کا اعلان کیا گیا

یاد رہے کہ ثنا جاوید پی ایس ایل 4 میں بھی پشاور زلمی کی سفیر مقرر ہوئیں تھیں

Leave a reply